امریکی صدر کی جرمن و فرانسیسی رہنماوں سے ٹیلیفون پر بات چیت۔عالم

امریکی صدر نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور فرانسیسی صدر فرانسواں اولاند سے بات چیت میں یوکرین کے صدر پروشینکو کی جانب سے یک طرفہ طور پر جنگ بندی کے اعلان کی حمایت کی

101939
امریکی صدر کی جرمن و فرانسیسی رہنماوں سے ٹیلیفون پر بات چیت۔عالم

امریکی صدر براک اوباما نے جرمن اور فرانسیسی رہنماوں سے ٹیلیفون بات چیت میں یو کرین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔
امریکی صدر نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور فرانسیسی صدر فرانسواں اولاند سے بات چیت میں یوکرین کے صدر پروشینکو کی جانب سے یک طرفہ طور پر جنگ بندی کے اعلان کی حمایت کی۔
اس موقع پر روسی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی فوج کو روسی حدود میں واپس آنے سمیت روس نواز مسلح باغیوں کو اسلحہ ترک کرنے کا حکم دے ۔
مغربی رہنماوں نے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا کہ مشرقی یوکرین کی صورت حال بہتر بنانے میں اگر مزید تاخیر کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
تینوں رہنماوں نے عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کی دھمکیوں پر بھی تشویش ظاہر کی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں