عراق کے حوالے سے ایرانی تعاون پر غور کیا جاسکتا ہے: کیری

امریکہ نے کہا کہ وہ سنی عسکریت پسندوں کی بغداد کی طرف پیش قدمی روکنے کے لیے ایران سے ممکنہ تعاون کرنے پر غور کر سکتا ہے

97755
عراق کے حوالے سے ایرانی تعاون پر غور کیا جاسکتا ہے: کیری

امریکہ نے کہا کہ وہ سنی عسکریت پسندوں کی بغداد کی طرف پیش قدمی روکنے کے لیے ایران سے ممکنہ تعاون کرنے پر غور کر سکتا ہے۔
شیعہ اکثریتی ملک ایران کو اپنے ہمسایہ ملک عراق میں سنی عسکریت پسندو ں کی طرف سے کی جانے والی پیش قدمی پر سخت تشویش ہے۔
کئی مبصرین نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ ایران کی عراق میں دخل اندازی سے ملک میں تشدد کی کارروائیوں میں اضافہ ہو گا۔
دولت اسلامیہ عراق وشام یعنی داعش کے عسکریت پسند عراق کے شمالی شہروں پر قبضہ کرنے کے بعد اب دارالحکومت بغداد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
امریکی وزیر خاجہ جان کیری نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ صدر اوباما عراق کی حکومت کی مدد کے لیے فضائی حملوں کے بارے میں سوچ بچار کر رہےہیں۔
نہوں نے کہا کہ صدر باغیوں کو عراق کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں