موصل اور دیگر عراقی علاقوں کی پیش رفت تشویش ناک ہے

بان کی مون نے عراقی کے تمام تر سیاسی رہنماؤں سے اتحاد و یکجہتی کی اپیل کی ہے

90467
 موصل اور دیگر عراقی علاقوں کی پیش رفت تشویش ناک ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عراق میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے موصول کی پیش رفت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوژ راچ نے دولت اسلامیہ فی عراق و شام دہشت گرد تنظیم کی طرف سے موصل پر قبضہ کیے جانے کے بعد کی پیش رفت کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ بان ، موصل میں سلامتی کے ماحول کے سنگین سطح پر ہونے اور ہزار ہا شہریوں کے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہونے کی پیش رفت پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے عراق کے تمام تر سیاسی سربراہان کو ملک کو در پیش ان نازک حالات میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
دوژارچ نے مذکورہ دہشت گرد تنظیم کے مالی اثاثوں کو منجمد کرنے ، اسلحہ کی پابندی اور اس کے منتظمین پر سیر و سیاحت کی پابندی لگائے جانے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اقوام متحدہ کے تمام تر رکن ممالک سے اس پابندی کے اطلاق کی اپیل کی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں