یوکرین: پارلیمان میں باہمی مفاہمت پر یادداشت کی منظوری

یوکرینی پارلیمان نے امن و مفاہمت کی یادداشت کو قبول کرلیا ہے

70546
یوکرین: پارلیمان میں باہمی مفاہمت پر یادداشت کی منظوری

یوکرینی پارلیمان نے امن و مفاہمت کی یادداشت کو قبول کرلیا ہے۔
ریجنل پارٹی کی طرف سے پیش کردہ اس یادداشت کی حمایت میں پارلیمان کے دو سو باون ارکان نے اپنے ووٹ استعمال کیے جبکہ فریڈم فور آل یوکرینئنز اور یوکرین کی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان نے اپنے ووٹوں کا استعمال نہیں کیا ۔
یادداشت میں ملکی پارلیمان نے تما م شہروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں کشیدگی کے خاتمے کےلیے بنیاد پرستی اور نفرت آمیز بیانات دینے سے گریز کر تےہوئے ملک میں بسے تمام فرقوں کے مذہبی جذبات کا احترام کریں اور یوکرین کی علاقائی سالمیت اور اس کے تحفظ کےلیے ہر ممکنہ تعاون کو بروئے کار لائیں ۔
پارلیمان نے اس کے علاوہ غیر قانونی اسلحے کے استعمال اور تشدد کے فروغ کی مذمت کرتےہوئے آئینی اصلاحات کو نافذ کرنے کےلیے عملی طور پر اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں