یوکرین کا فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ

یوکرین نے روس نواز یوکرینیوں کے زیر کنٹرول مشرقی علاقوں سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے

70452
یوکرین  کا  فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ

خانہ جنگی کی دہلیز پر پہنچنے والےیوکرین نے روس نواز یوکرینیوں کے زیر کنٹرول مشرقی علاقوں سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
عبوری صدر اولاکسینڈر ترچینوف نے ملک کے مشرقی علاقوں میں فوجی کاروائیوں میں حصہ لینے والے یوکرینی فوجیوں سے فوری طور پر واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے ۔یوکرین اپنے آئین میں روس نواز یوکرینی باشندوں کے مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے بعض تبدیلیاں کرئے گا ۔جن کی رو سے روسی نژاد باشندوں کی اکثریت کےلوگانسک اور ڈونیٹسک جیسے علاقوں کو خود مختاری دی جائے گی اور یوکرین کے کسی تنظیم میں شامل ہونے کے لیے ریفرنڈم کروانا لازمی ہو گا ۔ اسطرح یوکرین ریفرنڈم کے نتائج کیمطابق نیٹو اور یورپی یونین کا رکن بن سکے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں