شام: اسد فورسز کے آپریشنوں میں 80 افراد ہلاک

اسد فورسز کے حملوں میں دارلحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں 19، حلب میں 18، درعا میں 15، ادلیب9، حاما میں 8، لازکیہ میں 4 ، حمص میں 3، دیر الزور میں 3 اور سویدا میں ایک شخص ہلاک ہو گیا

66388
شام: اسد فورسز کے آپریشنوں میں 80 افراد ہلاک

شام کے مختلف علاقوں میں اسد فورسز کے آپریشنوں میں 80 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شامی انسانی حقوق تنظیم کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسد فورسز نے مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر زمینی اور فضائی حملے کئے۔
حملوں کے نتیجےمیں دارلحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں 19، حلب میں 18، درعا میں 15، ادلیب9، حاما میں 8، لازکیہ میں 4 ، حمص میں 3، دیر الزور میں 3 اور سویدا میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعاء کے مطابق سکیورٹی فورسز کے حلب، ادلیب، حاما اور دمشق کے دیہی علاقوں میں کئے گئے آپریشنوں میں کثیر تعداد میں افراد ہلاک کر دئیے گئے ہیں اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں