مصر: کرونا وائرس میں مبتلا خاتون چل بسی

مصرمیں نظامِ تنفس میں خرابی کے موجب کرونا وائرس سے ایک خاتون ہلاک ہو گئیں

62939
مصر: کرونا وائرس میں مبتلا  خاتون چل بسی

مصر میں نظام ِ تنفس میں خرابی کا باعث بننے والے وائرس سارس کی ایک قسم کرونا میں مبتلا خاتون گزشتہ روز چل بسی ۔
اس مرض میں مبتلا دو مزید افراد کی نشاندہی کی گئی ہے ۔
وزارت صحت کی اہلکار حنا سرور نے بتایا ہے کہ ایک ہفتہ قبل عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن لوٹنے والی ایک پچاس سالہ خاتون کو اس وائرس کے شبہے میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا کہ جہاں گزشتہ روز ان کی موت واقع ہو گئی ۔
یہ بھی بتایا گیاہےکہ فیری بوٹ کے ذریعے سعودی عرب سے آنے والے دو افراد میں بھی کرونا وائرس کے جراثیم پائے گئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس وائرس کا پتہ ستمبر 2012 میں چلا تھا کہ جو سعودی عرب سمیت مشرق وسطی کے بیشتر ممالک میں پھیل گیا تھا ۔
یہ وائرس انسانی جسم میں داخل ہو کر پھیپھڑوں اور گردوں کو ناکارہ بنا دیتا ہے کہ جس کےلیے کسی قسم کی موثر دوا فی الحال دستیاب نہیں ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں