روس کے یوکرین پرتازہ ڈراون حملے

تقریباً 15 ڈراونز دارالحکومت کیف کے قریب تباہ ہو گئے اور اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

2116115
روس کے یوکرین پرتازہ ڈراون حملے

بتایا گیا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرزمین پر اینٹی ایئر کرافٹ گائیڈڈ میزائلوں اور ڈراونز  سے حملہ کیا۔

یوکرین کے جنرل اسٹاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے رات کے وقت حرکیف اور دونیتسک کے علاقوں پر  S-300/S-400 طیارہ شکن گائیڈڈ میزائلوں اور پولتاوا کے علاقے پر X-59 گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا۔

کیف سٹی ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ سرگئی پوپکو نے یہ بھی بتایا کہ روس کی طرف سے رات کے حملوں میں استعمال ہونے والے تقریباً 15 ڈراونز دارالحکومت کیف کے قریب تباہ ہو گئے اور اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

یوکرین کے چیف آف جنرل سٹاف اولیکسنڈر سرسکی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فرنٹ لائن پر صورتحال کا جائزہ لیا۔



متعللقہ خبریں