یوکرین: ہمیں، 7 عدد پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظاموں کی ضرورت ہے

ہمیں روسی حملوں کے مقابل کم از کم 7 عدد پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظاموں کی ضرورت ہے: صدر ولادی میر زلنسکی

2132867
یوکرین: ہمیں، 7 عدد پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظاموں کی ضرورت ہے

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ "ہمیں روسی حملوں کے مقابل کم از کم 7 عدد پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظاموں کی ضرورت ہے"۔

زلنسکی نے شام کے وقت روس کی طرف سے 34 مختلف اقسام کے میزائلوں کے ساتھ یوکرینی زمین پر حملے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ میزائلوں نے انرجی سیکٹر کو اور خاص طور پر یورپی یونین کے لئے محفوظ  رسد کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے بعض میزائل کامیابی سے گرا لئے ہیں۔ ہم، فضائی دفاع میں ہماری مدد کرنے والے،  اپنے تمام ساجھے داروں کے شکر گزار ہیں۔ یوکرین کے دوستوں کو خاص طور پر پیٹریاٹ  سسٹم کی فراہمی  کے معاملے میں جلدی کرنا چاہیے"۔

زلنسکی نے کہا ہے کہ "یوکرین کو کم از کم 7 پیٹریاٹ فضائی دفاعی سسٹموں کی ضرورت ہے  اور ہمارے ساجھے داروں کے پاس یہ سسٹم موجود ہیں"۔



متعللقہ خبریں