یورپی یونین کا یوکرین دکے لیے امدادی پیکج

یورپی یونین  کے ٹرم چئیرمین  بیلجیئم کی جانب سے کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہ ’یورپیئن پیس فنڈ‘ نامی مالیاتی فنڈ میں اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے

2115165
یورپی یونین کا  یوکرین دکے لیے امدادی پیکج

یورپی یونین کے ممالک نے 2 سال سے روس کے ساتھ لڑنے والے یوکرین کے لیے فوجی امدادی فنڈ کے لیے 5 ارب یورو کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

یورپی یونین  کے ٹرم چئیرمین  بیلجیئم کی جانب سے کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہ ’یورپیئن پیس فنڈ‘ نامی مالیاتی فنڈ میں اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مراسلہ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک نے اصلاحات کے دائرہ کار میں یوکرین کو فوجی امداد کے لیے استعمال ہونے والے فنڈ میں 5 ارب یورو کا اضافہ کرنے پر اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے، "یورپی یونین یوکرین کو مستقل مدد فراہم کرنے اور ملک کو اپنے دفاع کے لیے درکار فوجی ساز و سامان فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل نے اپنی X پوسٹ میں کہا، "پیغام واضح ہے: ہم یوکرین کی فتح کے لیے حمایت کریں گے۔



متعللقہ خبریں