متعدد یورپی ممالک فلسطینی ریاست کو جلد ہی تسلیم کر لیں گے: جوزف بوریل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے توقع ظاہر کی ہے کہ ماہ مئی کے اواخر تک کئی یورپی ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے

2133969
متعدد یورپی ممالک فلسطینی ریاست کو جلد ہی تسلیم کر لیں گے: جوزف بوریل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے توقع ظاہر کی ہے کہ ماہ مئی کے اواخر تک کئی یورپی ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔

وہ گزشتہ  روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ  ماہ مارچ میں چار یورپی ملکوں سپین، آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا نے اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

ان چار ملکوں کے اس اعلان پر اسرائیل نے یورپی یونین کے ان ملکوں کو سخت ناراضگی کے ساتھ کہا تھا  کہ  ان کا یہ اعلان دہشت گردی کے لیے انعام ہے۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے کہا تھا ' وہ توقع کرتے ہیں کہ ان کا ملک جولائی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا ۔'

انہوں نے یہ خیال بھی ظاہر کیا تھا کہ  یورپی یونین میں جلد ہی ایسی لہر پیدا ہو گی جس کے بعد کئی رکن ممالک اسی موقف کو اختیار کر لیں گے۔



متعللقہ خبریں