روس میں صدارتی انتخابات کی دوڑ کل سے شروع ہوگی ،پوٹن کی کامیابی کا قوی امکان

روس میں صدارتی انتخابات کے لیے کل سے تین روزہ پولنگ کا آغاز ہوگا، 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا تاہم یقینی ہے کہ 71  سالہ  ولادیمیر پوٹن ہی ایک بار پھر 6  سال  کیلئے صدر منتخب کرلیے جائیں گے

2115365
روس میں صدارتی انتخابات کی دوڑ کل سے شروع ہوگی ،پوٹن کی کامیابی کا قوی امکان

روس میں صدارتی انتخابات کے لیے کل سے تین روزہ پولنگ کا آغاز ہوگا، 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا تاہم یقینی ہے کہ 71  سالہ  ولادیمیر پوٹن ہی ایک بار پھر 6  سال  کیلئے صدر منتخب کرلیے جائیں گے۔

یہ روس کے آٹھویں صدارتی انتخابات ہیں، 15 مارچ کو شروع ہونے والی ووٹنگ 16 اور 17 مارچ کو بھی جاری رہے گی۔ 

4 شخصیات نے خود کو صدارتی امیدوار کے طور پر درج کروایا ہے جن میں سے دیگر 3 روسی ایوان زیریں یعنی دوما کے اراکین نکولائی خریطونوف، لیانید سُولوستکی اور ویلدیسلوف داونکوف ہیں جبکہ صدر بننے کے خواہشمند الیکسی نوالنی پراسرار موت کا شکار ہوچکے ہیں اور دو کے کاغذات مسترد کردیے گئے ہیں۔

 سروے کے مطابق، ولادیمیر پوٹن ہی دوبارہ صدر بنیں گے، انہوں  نے رائے دہی  سے ایک روز پہلے پیغام میں کہا کہ یہ ملک میں انتہائی اہم انتخابات ہیں ، اس کے نتائج آئندہ  سالوں میں روس کی ترقی پر براہ راست نتائج مرتب کریں گے۔ 

واضح رہے کہ پوٹن کو سابق سوویت لیڈر بورس یلسن نے 1999 میں نائب صدر مقرر کیا تھا جس کے بعد انہوں نے سن 2000 سے 2008 تک دوبار صدارت اور پھر سن 2012 تک وزارت عظمیٰ سنبھالی۔ 

سن 2012 میں وہ تیسری بار اور سن 2018 میں چوتھی بار صدر بنے تھے۔

آئینی طور پر انہیں مزید دو بار صدر بننے کی اجازت ہے۔

 



متعللقہ خبریں