روس نے پیٹرول کی برآمدات پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی

ملک کی ایندھن کی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے بعض تدابیر اختیار کی گئی ہیں، حکومتِ روس

2109430
روس نے پیٹرول  کی برآمدات پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی

روس نے آج سے پیٹرول کی برآمدات پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

روسی حکومت کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا کہ ملک کی ایندھن کی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے بعض تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور اس تناظر میں یکم مارچ سے 6 ماہ کے لیے پٹرول کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی گئی،  یوریشیا اقتصادی تعاون کے رکن ممالک سمیت  بین الحکومتی معاہدوں کے ساتھ کی جانے والی ترسیل  اس فیصلے سے  مبرا ہو گی۔

نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے بدھ کے روز کہا  تھاکہ پٹرول کی برآمدات پر پابندی فیصلے کو  منصوبہ بندی سے قبل ہٹایا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ روس میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ستمبر 2023 میں پٹرول کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور تقریباً 2 ماہ بعد یہ پابندی اٹھا لی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں