حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے برطانیہ میں مسلم مخالف واقعات میں اضافہ

7 اکتوبر سے 7 فروری تک برطانیہ  میں مسلم مخالف 2 ہزار 10  واقعات  ریکارڈ کیے گئے

2106417
حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے برطانیہ میں مسلم مخالف واقعات میں اضافہ

7 اکتوبر کو اسرائیلی سرحد کے پار حماس کے حملے کے بعد سے برطانیہ میں مسلم مخالف نفرت انگیز  واقعات  میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

مسلم مخالف واقعات اور نفرت پر مبنی جرائم کا جائزہ لینے  والی شہری تنظیم ٹیل ماما  کے  بیان میں  کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر سے 7 فروری تک برطانیہ  میں مسلم مخالف 2 ہزار 10  واقعات  ریکارڈ کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد 2011 میں ٹیل ماما کے قیام کے بعد "4 ماہ میں ریکارڈ کردہ واقعات کی سب سے زیادہ تعداد"  ہے۔

ان واقعات  کی نوعیت کے لحاظ سے جائزہ  لینے  سے مندرجہ ذیل اعداد وشمار سامنے آئے ہیں ۔   535 ہراساں کرنے کے واقعات، 77 دھمکیاں، 83 حملے، 79 توڑ پھوڑ، 69 امتیازی سلوک، 39 نفرت انگیز تقاریر اور 19 مسلم مخالف اشاعتیں تھیں۔ بتایا گیا کہ ایک مسلمان خاندان کو ان کے گھر کے دروازے پر ’’حماس‘‘ لکھ کر تنگ کیا گیا۔

ٹیل ماما کی ڈائریکٹر ایمان عطا نے کہا ہے کہ  "مسلم مخالف نفرت میں یہ اضافہ ناقابل قبول ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ سیاسی رہنما یہ واضح پیغام دینے کے لیے بات کریں گے کہ ہمارے ملک میں یہود دشمنی کی طرح مسلم مخالف نفرت ناقابل قبول ہے۔"

 



متعللقہ خبریں