روس کا مغرب کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا انتباہ
مغربی ساختہ میزائلوں سے روسی سرزمین پر میزائل لانچنگ پیڈز پر حملہ ناقابل قبول ہوگا
روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے اس بات پر زور دیا کہ اگر روس میں میزائل لانچنگ پیڈز پر مغربی میزائلوں سے حملہ کیا گیا تو ماسکو جوہری جواب دے گا۔
ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر ایک بیان دیتے ہوئے، دیمتری میدویدیف نے روس میں لانچنگ پیڈز کو تباہ کرنے کے لیے یوکرین کو مغرب کے مشورے پر ردعمل کا مظاہرہ کیا۔
میدویدیف نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی ساختہ میزائلوں سے روسی سرزمین پر میزائل لانچنگ پیڈز پر حملہ ناقابل قبول ہوگا۔
"اس کا کیا مطلب ہے؟ اس کا صرف ایک مطلب ہے، انہیں جوہری ڈیٹرنس کے میدان میں روسی ریاستی پالیسی کے اصولوں کی شق 19 کا سامنا کرنا پڑے گا،" انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا ممکنہ حملہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا جواز بنائے گا۔
میدویدیف نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا اس شق میں واضح ہے کہ روایتی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے روس کے وجود کو خطرہ ہونے کی صورت میں ماسکو جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جائز دفاع کا حق نہیں بلکہ ہم پر حملہ کرنے والی ریاست کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی براہ راست اور واضح بنیاد ہے۔
متعللقہ خبریں
یوکرین: ہمیں، 7 عدد پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظاموں کی ضرورت ہے
ہمیں روسی حملوں کے مقابل کم از کم 7 عدد پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظاموں کی ضرورت ہے: صدر ولادی میر زلنسکی