نیٹو، 1000 عدد پیٹریاٹ فضائی دفاعی میزائل خریدنے کی تیاریوں میں

یہ سرمایہ کاری ٹرانس اٹلانٹک دفاعی تعاون کی طاقت اور نیٹو کی اپنے عوام کی سلامتی کے ساتھ وابستگی کا اظہار ہے: ژینز اسٹالٹن برگ

2084126
نیٹو، 1000 عدد پیٹریاٹ فضائی دفاعی میزائل خریدنے کی تیاریوں میں

نیٹو اپنی دفاعی صلاحیت میں اضافے کے لئے 1000 عدد پیٹریاٹ فضائی دفاعی میزائل خریدنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کی، نیٹو سپلائی ایجنسی 'این ایس پی اے' کے حوالے سے شائع کردہ، خبر کے مطابق نیٹو کے رکن ممالک کی طرف سے مشترکہ شکل میں 5،5 بلین ڈالر مالیت کے میزائل خریدے جائیں گے۔

پیٹریاٹ میزائلوں کی متوقع خرید سے نیٹو ممالک، یوکرین کو، اپنے اسٹاک سے زیادہ میزائل فراہم کر سکیں گے۔ یہ  پہلو، یوکرینی زمین کے روسی حملوں کے مقابل، زیادہ بہتر دفاع کا مفہوم رکھتا ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے بھی اتحادیوں کے جاری کردہ بیان کا خیر مقدم کیا اور کہا ہے کہ "یہ سرمایہ کاری ٹرانس اٹلانٹک دفاعی تعاون کی طاقت اور نیٹو کی اپنے عوام کی سلامتی کے ساتھ وابستگی کا اظہار ہے"۔

میزائلوں کی پیداوار  جرمن کمپنی  MBDA اور امریکن کمپنی ریتھین  کے ذمّے ہو گی۔ میزائل ،جرمنی کے دفاعی فرموں کی وجہ سے مشہور قصبے   سکاربن ہاوسن میں بنائے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں