آسڑیا یوکرین کی یورپی یونین مین رکنیت کی حمایت نہیں کرے گا

یوکرین کے ساتھ یورپی یونین کی رکنیت کی بات چیت شروع کرنا دوسرے امیدوار ممالک، جیسے بوسنیا اور ہرزیگوینا کے خلاف امتیازی سلوک ہو گا

2075772
آسڑیا یوکرین کی یورپی یونین مین رکنیت کی حمایت نہیں کرے گا

آسٹریا ، یوکرین کی یورپی یونین رکنیت کی حمایت نہیں کرے گا۔

آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر نے کہا، "یوکرین کو وہ مراعات نہیں ملنی چاہئیں جو دوسرے امیدوار ممالک (بوسنیا اور ہرزیگووینا) کو حاصل نہیں ہیں۔"

نہمیر کے مطابق، یوکرین کے ساتھ یورپی یونین کی رکنیت کی بات چیت شروع کرنا دوسرے امیدوار ممالک، جیسے بوسنیا اور ہرزیگوینا کے خلاف امتیازی سلوک ہو گا، جو 2016 سے اپنی درخواست کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "، ایک اور ملک جو الحاق کے عمل کو آگے بڑھ رہا ہے  بوسنیا کو یوکیرین کے   مقابلے میں پسندیدہ نہیں سمجھا جانا چاہئے ۔یوکرین اور مالڈووا کی شرکت کو مثبت قرار دینا "یکجہتی کی علامت" ہے۔ اور یہ کہ ان ممالک کے لیے تیز رفتار طریقہ کار پر عمل درآمد کو مکمل ہونے میں برسوں لگیں گے۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دوسری ریاستوں کے لیے ناانصافی ہو گی جو قطار میں کھڑے ہیں۔

نومبر میں یورپی کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ اس نے کیف  اور کیشینف کے ساتھ الحاق کے مذاکرات شروع کرنے کی حمایت کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں