ترکیہ کے ساتھ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے چاہیں: یونان کے وزیر خارجہ

گیورگوس یراپیٹریس  نے ان خیالات کا اظہار  یونان کے سرکاری ٹیلی ویژن ERT  کو بیان دیتے ہوئے  کیا انہوں  اس موقع پر کل دارالحکومت ایتھنز میں منعقد ہونے والے   ترکیہ اور یونان کے درمیان 5ویں اعلیٰ سطحی تعاون کونسل (HDIK) کے اجلاس کا  پیش کیا

2074157
ترکیہ کے ساتھ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے چاہیں: یونان کے وزیر خارجہ

یونانی وزیر خارجہ گیورگوس یراپیٹریس نے کہا ہے کہ  انہیں ترکیہ کے ساتھ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھنا چاہئے اور ان عناصر پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے جو دونوں ممالک کو متحد کرتے ہیں اور تعلقات کو گہرا کرتے ہیں۔

گیورگوس یراپیٹریس  نے ان خیالات کا اظہار  یونان کے سرکاری ٹیلی ویژن ERT  کو بیان دیتے ہوئے  کیا انہوں  اس موقع پر کل دارالحکومت ایتھنز میں منعقد ہونے والے   ترکیہ اور یونان کے درمیان 5ویں اعلیٰ سطحی تعاون کونسل (HDIK) کے اجلاس کا  پیش کیا۔

انہوں نے کہا  کہ ایک مشترکہ جغرافیہ ترکیہ اور یونان کو متحد کرتا ہے، اس لیے دونوں ممالک کو اپنے تنازعات کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان اختلافات موجود ہیں، یرپیٹریس نے کہا، "ہمیں ان کو ایک طرف رکھنا چاہیے اور ان عناصر پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جو ہمیں متحد کرتے ہیں، مثبت ایجنڈا، ایک عوام کے طور پر قریبی تعلقات قائم کرنا، اور قریبی اقتصادی تعلقات کی ضرورت ہے۔

گیورگوس یراپیٹریس نے کہا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جو بھی اختلاف رائے ہو، وہ بحران میں تبدیل نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ  اقلیتوں، مشرق وسطیٰ اور قبرص جیسے مسائل پر دونوں ممالک کے درمیان نقطہ نظر میں فرق ہے، یراپیٹرائٹس نے کہا کہ ان مسائل کو  بات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریق کسی سمجھوتے  تک پہنچنے کے مذاکرات کے خواہاں ہیں ۔  



متعللقہ خبریں