برطانیہ: وزیر اعظم سوناک نے وزیر اعظم میچوتاکس کے ساتھ ملاقات منسوخ کر دی

برطانیہ کے وزیر اعظم کے ساتھ آج متوقع ملاقات کی آخری لمحات میں منسوخی نے مجھے بے اطمینان کیا ہے: وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکس

2069678
برطانیہ: وزیر اعظم سوناک نے وزیر اعظم میچوتاکس کے ساتھ ملاقات منسوخ کر دی

برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک نے یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکس کے ساتھ آج متوقع ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

میچوتاکس نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ " برطانیہ کے وزیر اعظم کے ساتھ آج متوقع ملاقات کی آخری لمحات میں منسوخی نے مجھے بے اطمینان کیا ہے"۔

بیان میں انہوں نے یونان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی دوستانہ اور نہایت درجے وسیع  باہمی تعلقات کا  ذکر کیا اور کہا ہے کہ "ایلگن مجسمے کے بارے میں یونان کا  نقطہ نظر واضح ہے۔ مجھے اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں مذکورہ موضوع سمیت غزّہ، یوکرین ، ماحولیاتی بحران اور نقل مکانی جیسے، بین الاقوامی ایجنڈے کے موضوعات پر بات چیت کی امید تھی۔

واضح رہے کہ یونان وزارت اعظمیٰ دفتر نے ہفتے کے دن جاری کردہ بیان میں وزیر اعظم میچوتاکس کے تین روزہ دورہ برطانیہ کا اور منگل کے روز دن 12 بج کر 45 منٹ پر وزیر اعظم سوناک کے ساتھ ملاقات کا  اعلان  کیا تھا۔

مذکورہ الگین مجسمہ 'ایتھنز آرکوپولیس' کا حصہ ہے اور اس وقت لندن کے برطانیہ عجائب گھر میں نمائش کیا جا رہا  ہے۔ سن 1800 کے آغاز میں استنبول میں برطانوی سفیر لارڈ الگین نے مجسمے اور اس کے نقوش پر تحقیق کی خاطر حکومتی اجازت نامے کے ساتھ   سنگ مرمر کے ان  ٹکڑوں کو برطانیہ پہنچا دیا تھا۔ ایتھنز ایک طویل عرصے سے الگین مجسمے  کے ٹکڑوں کی واپسی کا طلبگار ہے۔



متعللقہ خبریں