بوسنیا ہرزیگوینیا: حماس کے بہانے سے ہسپتالوں اور اسکولوں پر حملے کئے جا رہے ہیں

آج حماس کو ختم کرنے کے بہانے سے ہسپتالوں اور اسکولوں پر حملے کئے جا رہے ہیں اور شہریوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔ یہ چیز بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے: وزیر خارجہ المدین کوناکووچ

2065278
بوسنیا ہرزیگوینیا: حماس کے بہانے سے ہسپتالوں اور اسکولوں پر حملے کئے جا رہے ہیں

بوسنیا ہرزیگوینیا کے وزیر خارجہ المدین کوناکووچ  کے دورہ ترکیہ کے دوران وزیر خارجہ خاقان فیدان نے مہمان وزیر  کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں بوسنیا کے وزیر خارجہ المدین کوناکو وچ نے یوکرین اور غزّہ کے حالات کو ماضی میں بوسنیا میں پیش آنے والے واقعات سے مشابہہ قرار دیا اور کہا ہے کہ  "آج حماس کو ختم کرنے کے بہانے سے ہسپتالوں اور اسکولوں پر حملے کئے جا رہے ہیں اور شہریوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔ یہ چیز بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے"۔

دو حکومتی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کوناکووچ نے کہا ہے کہ "میں، علاقے اور بوسنیا  کے لئے موئثر کردار ادا کرنے پر ترکیہ کا شکر گزارہوں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میرے دورہ ترکیہ کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو زیادہ بہتر بنانا ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سرائیوو۔بلغراد موٹر وے بڑے ترین منصوبوں میں سے ایک ہے ۔ اس منصوبے کے لئے صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ کے بینکوں  کی طرف سے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا گیا ہے اور یہ چیز ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے"۔



متعللقہ خبریں