یونان اور ترکیہ کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات باعث مسرت بات ہو گی، جرمن چانسلر

ترکیہ نے مہاجرین کی ایک کثیر تعداد کو    پناہ دی ہے اور  اس عمل کو اسی طرح برقرار رکھ سکنے کے لیے ہم ان سے تعاون کر رہے ہیں

2064609
یونان اور ترکیہ کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات باعث مسرت بات ہو گی، جرمن چانسلر

جرمن چانسلر اولاف شولز  کا کہنا کہ وہ یونان اور ترکیہ کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات سے خوشی محسوس کریں گے۔

شولز اور یونانی وزیر اعظم کریاکوس  میچو تاکیس کے درمیان برلن میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ترکیہ اور یونان نیٹو کے رکن ہیں اور یونان یورپی یونین (EU) کا رکن ہے، شولز نے کہا کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں ان دونوں ممالک کے  تعلقات کے حوالے سے دونوں ممالک کی رہنمائی  کی ہے۔

"ہمیں یونان اور ترکیہ کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات سے مسرت  ہو گی۔" کا اظہار کرتے ہوئے شولز نے کہا کہ ان دو ریاستوں کو  باہمی مسائل کو حل کرنا چاہیے۔ میں نے یونان میں نئی ​​حکومت کے قیام کے بعد سے ہونے والے اچھے رابطوں کابڑی دلچسپی کے ساتھ جائزہ لیا  ہے۔ "ہم مستقبل قریب میں یونانی اور ترک حکومتوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے منتظر ہیں۔"

شولز نے یورپی یونین اور ترکیہ کے درمیان مہاجرمعاہدے کی بحالی کے بارے میں  ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یورپی یونین اس معاملے پر بات چیت کر رہی ہے اور وہ ان مذاکرات کا قریبی طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے اس موضوع کے حوالے سے  توجہ طلب  مختلف  پہلو  موجود ہونے کی  وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ" ان میں سے ایک ترکیہ کی  جانب سے پناہ  دیے گئے  بھاری تعداد میں مہاجرین کا معاملہ ہے جسے فراموش نہیں کیا جانا چاہیے۔ ترکیہ نے مہاجرین کی ایک کثیر تعداد کو    پناہ دی ہے اور  اس عمل کو اسی طرح برقرار رکھ سکنے کے لیے ہم ان سے تعاون کر رہے ہیں، ہم امید کرتے ہیں  کہ مہاجر   خطہ یورپ کو نقل مکانی نہیں کریں گے۔

شولز نےزور دیتے ہوئے کہا کہ  ترکیہ اور  یورپی یونین کے   مابین  امیگریشن مطابقت  کو جاری رکھنے  اور فروغ  دینے کی ضرورت ہے۔

یونانی وزیر اعظم نے بھی  اس موقع پر کہا کہ یونانی حکومت ترکیہ کے ساتھ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتی ہے اور یورپی یونین کو ان ممالک کی مالی امداد میں اضافہ کرنا چاہیے جو اس بحران کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں