فرانس نے شامی صدر بشار الاسد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

عدالتی ذرائع اور مدعی نے بتایا کہ بشار الاسد کے خلاف وارنٹ کا اجرا 2013 میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف مشتبہ کیمیائی حملے کرنے کی پاداش میں ہوا ہے

2064875
فرانس نے شامی صدر بشار الاسد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

فرانس نے شامی صدر بشار الاسد کی گرفتاری کے لیے  عالمی  وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

عدالتی ذرائع اور مدعی نے بتایا کہ بشار الاسد کے خلاف وارنٹ کا اجرا 2013 میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف مشتبہ کیمیائی حملے کرنے کی پاداش میں ہوا ہے۔

دعوی کے مطابق، شامی صدر  کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دے کر جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

عدالتی ذرائع نے بتایا کہ بشار الاسد حملوں میں معاونت کی صورت میں جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ ان حملوں میں دمشق کے قریب کم سے کم 1400 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔



متعللقہ خبریں