جی سیون: یوکرین کے ساتھ تعاون اور روس پر اقتصادی پابندیاں جاری رہیں گی

جی سیون وزراء نے یوکرین کے ساتھ بھرپور تعاون اور روس کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے

2061811
جی سیون: یوکرین کے ساتھ تعاون اور روس پر اقتصادی پابندیاں جاری رہیں گی

جی۔7 ممالک کے وزرائے خارجہ نے یوکرین کے ساتھ بھرپور تعاون اور روس کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں جاری رکھنے پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔

جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس ٹرم چیئرمین ملک 'جاپان' کی میزبانی میں دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہے۔

جاپان کے وزیر خارجہ 'کامیکاوا یوکو' کی میزبانی میں جاری اجلاس میں امریکہ، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔

اجلاس کی یوکرین سے متعلقہ نشست میں جی سیون وزراء نے یوکرین کے ساتھ بھرپور تعاون اور روس کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزراء نے، فروری 2022 سے روسی حملوں کی زد میں آئے ملک، یوکرین کی درمیانی و طویل المدت  تعمیر ِنو کی کوششوں  میں اضافے کا بھی عزم ظاہر کیا ہے۔



متعللقہ خبریں