بوسنیا ہرزیگوینیا: غزّہ کے الاہلِ بپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے فلسطین کے حق میں نعرے بھی لگائے

2052415
بوسنیا ہرزیگوینیا: غزّہ کے الاہلِ بپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بوسنیا ہرزیگوینیا کے دارالحکومت سرائیوو میں فلسطین سوسائٹی، کثیر تعداد میں بوسنین شہریوں اور فلسطینی عوام کے حامیوں نے غزّہ کے الاہلِ بپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیلی حملے  کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرہ سرائیوو کی علامت 'باش چارشی' کی سبیل کے سامنے کیا گیا۔

مظاہرین نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے فلسطین کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز غزّہ کے الاہلِ بپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں