یوکرینی صدر واشنگٹن جائیں گے

بعض نا معلوم امریکی عہدے داروں نے  بتایا ہے کہ  زیلنسکی اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نیو یارک میں اجلاس کے بعد واشنگٹن میں جمعرات کے روز صدر بائیڈن سے ملاقات کریں گے

2037780
یوکرینی صدر واشنگٹن جائیں گے

 یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی  امریکی وائٹ ہاوس اور کانگریس کا دورہ کریں گے۔

 بعض نا معلوم امریکی عہدے داروں نے  بتایا ہے کہ  زیلنسکی اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نیو یارک میں اجلاس کے بعد واشنگٹن میں جمعرات کے روز صدر بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔

 واضح رہے کہ  امریکی کانگریس نے یوکرین کے لیے اکیس ارب ڈالرز کی اضافی امداد پر بحث شروع کر رکھی ہے جبکہ  بعض ریپبلیکنز نے یوکرین کی امداد روکنے اور وفاقی بجٹ میں اخراجات کو کم کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

 زیلنسکی نے گزشتہ سا دسمبر میں اپنے دورہ امریکہ کے دوران کانگریس سے خطاب میں کہا تھا کہ آپ کی یوکرین کے لیے امداد خیراتی نہیں بلکہ عالمی سلامتی اور ڈیموکریسی کے لیے سرمایہ کاری کے مترادف ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں