یوکرین خطے میں امن چاہتا ہے: جرمن وزیر خارجہ

بیئر بوک نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کی اقتصادی ،عسکری اور انسانی امداد جاری رکھے گا کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ یوکرین خطے میں صرف امن چاہتا ہے

2035659
یوکرین خطے میں امن چاہتا ہے: جرمن وزیر خارجہ

  جرمن وزیر خارجہ اینا لینا بیئر بوک نے یوکرین کا دورہ کیا ہے۔

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے قبل یوکرین سے اظہار یک جہتی کے لیے بیئر بوک کا یہ چوتھا دورہ ہے جو کہ سلامتی کے سبب خفیہ بھی رکھا گیا تھا۔

 بیئربوک نے کہا ہے کہ اس جنگ کو 565 روز گزر چکے ہیں،ہر دن ایک  نئی دہشت اور اموات کا پروانہ بن رہا ہے جو کہ  یوکرینی عوام  کے مصائب میں اضافہ بھی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یوکرین  پر عزم اور با ہمت طریقے سے یورپ کی آزادی  کا دفاع کر رہا ہے، یوکرین ہم پر اعتماد کر سکتا ہے وہ یورپی یونین کا امیدوار ملک ہے اور ہم اسے مذاکرات میں شامل کرنے کےلیے تیار کر رہے ہیں۔

 بیئر بوک نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کی اقتصادی ،عسکری اور انسانی امداد جاری رکھے گا کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ یوکرین خطے میں صرف امن چاہتا ہے س کے جواب میں روسی صدر پوٹن نے یوکرین میں دہشتگردی کا بازار گرم کررکھا ہے،پوٹن کا مقصد یوکرین میں معمولات زندگی اور سول اداروں کو نشانہ بنانا ہے تاکہ یوکرینی عوام میں مایوسی پھیل جائے، روس نے بمباری سے  صرف عوام کو ہلاک نہیں کیا بلکہ اس نے یوکرینی بچوں کے مستقبل کو بھی داو پر لگا دیا ہے۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں