یونان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہلاک  والوں کی تعداد تین ہو گئی

یونانی فائر سروس کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ  کارڈیکا میں سیلابی پانی میں پھنسے ایک 82 سالہ شخص کی بے جان لاش برآمد ہوئی ہے

2034157
یونان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہلاک  والوں کی تعداد تین ہو گئی

یونان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہلاک  والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

یونانی فائر سروس کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ  کارڈیکا میں سیلابی پانی میں پھنسے ایک 82 سالہ شخص کی بے جان لاش برآمد ہوئی ہے۔

سیلاب میں ہلاکتوں کی کل تعداد 3  ہوگئی ہے جبکہ وولوس اور میگنیشیا میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

دارالحکومت ایتھنز کے باشندوں کو  موبائل فون پر بھیجے گئے پیغام میں عوام سے  باہر  نہ نکلنے  کی تلقین کی گئی ہے۔

گزشتہ روز ایتھنز اور گردو نواح کے علاقے میں  شدید بارش ہوئی جس سے   ٹریفک میں خلل پڑا۔

سیلاب کے باعث سینکڑوں گھر اور کاروباری ادارے زیرآب آگئے، درجنوں گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔

سیلاب سے کئی سڑکیں، پل، ہسپتال اور مراکز صحت کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

یونانی وزیر اعظم کریاکوس میتچوتاکیس   کی سربراہی میں یونانی محکمہ موسمیات کے متعلقہ وزراء اور حکام کی شرکت میں ہونے والے اجلاس میں ماہرین موسمیات نے بتایا کہ ملک میں منگل کو ہونے والی بارش ممکنہ طور پر ملکی تاریخ کی سب سے تیز بارش تھی۔



متعللقہ خبریں