امریکی وزیر خارجہ کا دورہ کیئف،1 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے یوکرین کے روسی افواج کے خلاف جوابی حملے کی حمایت کے اظہار کے لیے  گزشتہ روز کِیف کا دورہ کرتے ہوئے ایک ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا بھی اعلان کیا ۔

2034249
امریکی وزیر خارجہ کا دورہ کیئف،1 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے یوکرین کے روسی افواج کے خلاف جوابی حملے کی حمایت کے اظہار کے لیے  گزشتہ روز کِیف کا دورہ کرتے ہوئے ایک ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا بھی اعلان کیا ۔

 انھوں نے کہا کہ کہ واشنگٹن اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ اس کے اتحادی کے پاس مضبوط سد جارحیت  موجود ہو۔

 واضح رہے کہ بلنکن کِیف پر روس کے تازہ فضائی حملے کے چند گھنٹے کے بعد پہنچے تھے جہاں انہوں نے  صدر زیلنسکی،وزیر خارجہ کولیبا اور وزیراعظم ڈینس شمیگال سے ملاقات کی تھی۔

امور  خارجہ کے ایک عہد ے دار نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ اپنے دو روزہ دورے میں بلینکن ممکنہ طور پر امریکہ کی جانب سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے نئے امدادی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔

اس عہدہ دار نے بتایا کہ جون کے اوائل میں یوکرین کی جوابی کارروائی کے بعد انٹونی بلینکن کا کِیف کا یہ پہلا دورہ ہے۔

بلنکن کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یوکرین کے پاس وہ سب کچھ ہو،جس کی اسے ضرورت ہے، نہ صرف جوابی حملے میں کامیاب ہونے کے لیے، بلکہ اس کے پاس وہ ہے جو اسے طویل مدت کے لیے درکار ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس کے پاس ایک مضبوط سدِّ جارحیت کا بندوبست ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر امدادی کام جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں اور وہ ایک مضبوط معیشت اور مضبوط جمہوریت کی تعمیرِنو کی حمایت کرتے ہیں۔

امریکی حکومت اب تک یوکرین کو ہتھیاروں اور دیگر فوجی امداد کی مد میں 43 ارب ڈالر سے زیادہ مہیا کرچکی ہے



متعللقہ خبریں