جرمنی میں اب جوہری توانائی کا استعمال نہیں کیا جائے گا: شولز

ہم بجلی کی ملکی ضروریات کو وِنڈ انرجی، سولر انرجی، ہائیڈروالیکٹرک اور بائیومیس انرجی  جیسی قابل تجدید توانائی سے پورا کرنا چاہتے ہیں: چانسلر اولاف شولز

2032625
جرمنی میں اب جوہری توانائی کا استعمال نہیں کیا جائے گا: شولز

جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ جرمنی میں اب جوہری توانائی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

شولز نے ڈوئچ لنگ فونک ریڈیو کے لئے جاری کردہ بیان میں جوہری توانائی کے استعمال پر بات کی  اور کہا ہے کہ "جوہری توانائی ختم ہو چکی ہے۔ جرمنی اب اسے استعمال نہیں کرے گا"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے نیوکلیئر توانائی  کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ سالوں قبل کیا تھا۔ اس انرجی کا استعمال قانونی  شکل میں اور درجہ بہ درجہ  ختم کر دیا گیا ہے۔ اگر ہم نئے نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو  یہ تعمیر 15 سال  تک جاری رہے گی اور ہر پلانٹ پر 15 سے 20 بلین یورو  کے مصارف اُٹھیں گے"۔

شولز نے کہا ہے کہ نیوکلیئر انرجی کا استعمال قانوناً بند ہونے کے بعد پاور پلانٹ اُکھاڑنے کا مرحلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ہم، وِنڈ انرجی، سولر انرجی، ہائیڈروالیکٹرک اور بائیومیس انرجی  جیسی قابل تجدید توانائی کو ترقی دے کر پہلے مرحلے میں بجلی کی ملکی ضروریات کے 80 فیصد کو اور مختصر مدّت میں پوری ملکی ضروریات کو قابل تجدید توانائی سے پورا کرنا چاہتے ہیں  ۔ اس وقت ہم اسی لائحہ عمل  پر چل رہے ہیں"۔

واضح رہے کہ جرمنی میں کچھ عرصے سے حزب اختلاف پارٹیاں اور حکومت کی اتحادی  "لیبرل ڈیموکریٹ پارٹی" نیوکلیئر توانائی کا استعمال جاری رکھنے کی اپیل کر رہی  ہیں۔



متعللقہ خبریں