یورپ یوکرین کے معاملے میں متحد مگرغزہ کے سلسلے میں منقسم ہے: بوریل

یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل نے کہا کہ یورپ فلسطین کے معاملے پر منقسم ہے لیکن وہ  روس کے خلاف بہت متحد ہے

2139684
یورپ یوکرین کے معاملے میں متحد مگرغزہ کے سلسلے میں منقسم ہے: بوریل

یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل نے کہا کہ رکن ممالک نے یوکرین-روس جنگ میں اتحاد کا جو مظاہرہ کیاوہ فلسطین کے معاملے میں منقسم نظر آرہا ہے۔

جوزف بوریل نے امریکہ  میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ہوور انسٹی ٹیوٹ میں اپنی تقریر میں غزہ کی پٹی کی صورتحال کے بارے میں جائزہ لیا۔

بوریل نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہا کہ فلسطینی انتظامیہ کو مضبوط کرنے کے لیے سیاسی عمل شروع کیا جانا چاہیے ،ہمیں بلند آواز اور واضح طور پر بتانا چاہیے کہ اس سانحے سے چھٹکارا پانے کا واحد راستہ دو ریاستی حل تک پہنچنا ہے چاہے یہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو، یہ سانحہ انسانیت کے ضمیر پر ایک داغ رہے گا لہذا مجھے ان حملوں کو روکنے کا کوئی دوسرا راستہ نظر نہیں آتا۔.

بوریل نے کہا کہ یورپ فلسطین کے معاملے پر منقسم ہے لیکن وہ  روس کے خلاف بہت متحد ہے،وہ یوکرین کی سیاسی و اقتصادی ہر پہلو سے حمایت کرنے میں  اتفاق رائے رکھتا ہے۔

بوریل نے کہا کہ یورپی یونین نے دو ریاستی حل کو ممکن بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور عرب شراکت داروں کے ساتھ رابطے جاری ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں حل کی تلاش جاری رکھنے میں امریکہ کی  عدم دلچسپی  محسوس کر رہا ہوں ۔

یاد رہے کہ7  اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں 35 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں