روسی افواج سے روبوٹائن گاؤں کو آزاد کروالیاگیا ہے :یوکرینی نائب وزیر دفاع

محاذ کی صورتحال پر ملیار کا بیان یوکرین کی وزارت دفاع کے ملٹری پریس سنٹر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیاہے

2029825
روسی افواج سے روبوٹائن گاؤں کو آزاد کروالیاگیا ہے :یوکرینی نائب وزیر دفاع

یوکرین کے نائب وزیر دفاع اینا مالیار نے اطلاع دی کہ انہوں نے جنوبی محاذ پر روسی افواج سے روبوٹائن گاؤں کو آزاد کرولیا ہے۔

محاذ کی صورتحال پر ملیار کا بیان یوکرین کی وزارت دفاع کے ملٹری پریس سنٹر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیاہے۔

ملیار نے کہا کہ یوکرین کی فوج نے جنوبی محاذ پر کامیابی حاصل کی ہے ،انہوں نے کہا کہ روبوٹائن کو واگزار کروالیا گیا  ہے اور ہمارے فوجی بستی کے جنوب مشرق میں پیش قدمی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  یوکرین کی فوج مشرقی محاذ پر بہموت کی سمت پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے، ملیار نے کہا کہ پچھلے ہفتے وہاں ایک اور مربع کلومیٹر کا علاقہواگزار کروالیا گیا تحا۔

انہوں نے کہا کہ بہموت کی سمت میں اب تک کل 44 مربع کلومیٹر کا رقبہ واگزار کروایا جاچکا ہے۔



متعللقہ خبریں