ترک سرحد کے قریب یونانی جنگلات میں آگ،18 تارکین وطن جل کر ہلاک

یونان کے جنگل سے غیر قانونی طور پر ترکیہ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران 18 تارکین وطن آتشزدگی میں بری طرح جل کر ہلاک ہوگئے

2027877
ترک سرحد کے قریب یونانی جنگلات میں آگ،18 تارکین وطن جل کر ہلاک

یونان کے جنگل سے غیر قانونی طور پر ترکیہ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران 18 تارکین وطن آتشزدگی میں بری طرح جل کر ہلاک ہوگئے۔

خبر کے مطابق، یونان سے متصل ترکیہ کی سرحد کے نزدیک بری طرح جلی ہوئی 18 لاشیں ملی ہیں جو کہ  یونان کے جنگلات میں تیزی سے پھیلنے والی آگ میں پھنس گئے تھے۔

لاشیں ملنے کا مقام وہی راستہ ہے جو تارکین وطن ترکیہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس مقام پر شدید آگ لگی ہوئی تھی۔

آگ نے جنگل کے دو دیہاتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں اسکول، قبرستان اور درجنوں گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔

 یونان کے دو جنگلات الیگزینڈروپولس (دیدے آعاچ )اور کاوالا کے علاقے میں آتشزدگی کا آج چوتھا دن ہے جسے بجھانے کے لیے 4 طیارے، 3 ہیلی کاپٹرز اور 200 سے زائد فائر فائٹرز اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں تاہم آگ پھیلتی ہی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ یونان میں جنگلات میں ہر سال موسم گرما میں تباہ کن آگ لگ جاتی ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی میں جنگلات میں آگ لگنا معمول بنتا جا رہا ہے اور اس وقت بھی امریکہ، آسٹریلیا اور یونان سمیت کئی ممالک کے جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں