آئرلینڈ کے بینک میں تکنیکی خرابی کا فائدہ کھاتہ داروں کو ، آئی ٹی ایم کے سامنے طویل قطاریں

بینک آف آئرلینڈ کے کچھ اے ٹی ایمز نے ان صارفین کو بھی رقم نکالنے کی اجازت دی جن کے اکاؤنٹ میں رقم نہیں ہے، جبکہ صارفین  نے اپنی ددرخواست سے  زیادہ رقم حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے

2025939
آئرلینڈ کے بینک میں تکنیکی خرابی کا فائدہ کھاتہ داروں کو ، آئی ٹی ایم کے سامنے طویل قطاریں

آئرلینڈ کے ایک بینک نے اپنے اے ٹی ایم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے درخواست سے زیادہ رقم دینے کے بعد ان علاقوں میں لمبی لمبی قطاریں  لگی ہوئی ہیں۔

بینک آف آئرلینڈ کے کچھ اے ٹی ایمز نے ان صارفین کو بھی رقم نکالنے کی اجازت دی جن کے اکاؤنٹ میں رقم نہیں ہے، جبکہ صارفین  نے اپنی ددرخواست سے  زیادہ رقم حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کے بعد لوگ مذکورہ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے خواہاں افراد کی لمبی لمبی قطاریں  لگی ہوئی ہیں۔

غیر معمولی انسانی روش، سرگرمیوں اور شور شرابے کی اطلاع کے بعد  پولیس کو 40 مختلف پوائنٹس پر تعینات  کردیا گیا ہے۔

بینک آف آئرلینڈ کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم اور بینک موبائل ایپلی کیشن میں تکنیکی خرابی  پیدا ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین کی  جانب سے  موصول کی جانے والی  رقوم  کی منتقلی کو  ادائیگی کے لین دین  کے  کھاتوں میں ظاہر کیا جائے گا۔

بینک نے بعد میں اعلان کیا کہ تکنیکی مسئلہ حل ہو گیا ہے اور اے ٹی ایم اور موبائل ایپلیکیشن دونوں نے معمول کے مطابق کام کرنا شروع کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں