برطانیہ کا پناہ گزینوں کو بحری جہاز منتقل کرنے کا پلان

سنک نے کہا کہ بکنگھم شائر ریجن کے ایک ہسپتال میں منعقدہ پروگرام کے دوران، مہاجرین کی حفاظت اور صحت کے لیے تمام ٹیسٹ کیے جانے چاہئیں

2025299
برطانیہ کا پناہ گزینوں کو بحری جہاز منتقل کرنے کا پلان

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا کہ وہ ملک کے ہوٹلوں میں قیام  پذیر   غیر قانونی تارکین وطن کو پناہ گاہوں پر منتقل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

سنک نے کہا کہ بکنگھم شائر ریجن کے ایک ہسپتال میں منعقدہ پروگرام کے دوران، مہاجرین کی حفاظت اور صحت کے لیے تمام ٹیسٹ کیے جانے چاہئیں، بیبی اسٹاک ہوم کے جہاز  سے  لیجیونیلا بیکٹیریا  کے پھیلنے سے متعلق  بیان دیتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں   کی صحت اور سیکورٹی  کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  جہاز کا آپشن ہوٹلوں کے مقابلے میں ارزاں ہے ، سنک نے کہا کہ ہوٹلوں میں قیام پذیر مہاجرین بھی مقامی لوگوں پر دباؤ کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں متبادل تلاش کرنا ہے، اور شیلٹر شپ ان میں سے ایک ہے۔ اسی لیے ہم اس متبادل  کو عملہ جامہ پہنا رہے ہیں۔

برطانیہ نے 7 اگست کو ہوٹلوں میں قیام پذیر  تارکین وطن کو معیشت پر ان کے اثرات کو کم کرنے کے لیے متبادل مقامات پر منتقل کرنے کے اپنے فیصلے کی رو سے  بیبی سٹاک ہوم جہاز میں منتقلی کرنے  کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

برطانیہ پہلے مرحلے میں  39 پناہ گزینوں  کو اور  18 ماہ کے دوران  18 سے 65 سال کی عمر کے 500 مرد تارکین وطن کو بیبی جہاز منتقل کرنے کے بعد  جہاز پر لیجیونیلا بیکٹیریا پائے جانے کی وجہ سے  بیبی جہاز کو پنای گزینوں سے خالی کروالیا گیا تھا۔

وزارت صحت نے اعلان کیا کہ جن پناہ گزینوں کو واپس ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا  ہےان میں بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والی Legionnaires بیماری کی کو   علامات نہیں پائی گئی  ہیں۔



متعللقہ خبریں