یوکرین: زاپوریژیا پر تازہ روسی حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی

یوکرین اپنے قدموں پر برقرار رہے گا لیکن اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں  کی وجہ سے روس شکست کھا رہا ہے: صدر ولادی میر زلنسکی

2023221
یوکرین: زاپوریژیا پر تازہ روسی حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ زاپوریژیا پر روس کے تازہ حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

صدر زلنسکی نے ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زاپوریژیا ہر روز روسی حملوں کا نشانہ بن رہا ہے۔

انہوں نے کل، 10 اگست بروز جمعرات کو بھی، زاپوریژیا پر روسی حملے کا ذکر کیا  اور کہا ہے کہ "حملوں کی وجہ سے ایک سرکاری عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ واقعے میں ایک شخص ہلاک  ہو گیا ہے اور متعدد انسان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ متعلقہ خدمات  سے منسلک اہلکار جائے وقوعہ پر امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں"۔

زلنسکی نے کہا ہے کہ "قابضوں کو ختم کرنے والا ہمارا ہر فوجی یوکرین کے لئے عدالت  اور انتقام کی گھڑی کو قریب کر رہا ہے۔ یوکرین اپنے قدموں پر برقرار رہے گا لیکن اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں  کی وجہ سے روس شکست کھا رہا ہے"۔

یوکرین کے وزیر داخلہ ایگور کلیمنکو نے بھی حملے میں ایک عورت کی ہلاکت اور 9 افراد کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین نے منگل کے دن ،  زاپوریژیا پر روسی حملے کا اور حملے کے نتیجے میں 3 افراد کی اموات اور 9 کے زخمی ہونے کا ا علان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں