یوکرین: زاپوریژیا پر روسی حملہ، 2 افراد ہلاک 7 زخمی

روس نے جنگی جُرم کا ارتکاب کیا ہے۔ ہمارے فوجی روسی دہشت گردوں کو اس کا جواب دیں گے: صدر ولادی میر زلنسکی

2022654
یوکرین: زاپوریژیا پر روسی حملہ، 2 افراد ہلاک 7 زخمی

یوکرین کے وزیر داخلہ ایگور کلیمینکو نے زاپوریژیا پر روسی  حملے کے نتیجے میں 2 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

کلیمینکو نے ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ" روس نے زاپوریژیا پر حملہ کیا ہے۔ حملے کی وجہ سے علاقے میں آگ لگ گئی ہے۔فائر بریگیڈ کی ٹیموں کو متاثرہ علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے"۔

کلیمینکو نے کہا ہے کہ "زاپوریژیا پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں"۔

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے بھی حملے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "روس نے جنگی جُرم کا ارتکاب کیا ہے۔ ہمارے فوجی روسی دہشت گردوں کو اس کا جواب دیں گے"۔



متعللقہ خبریں