روس کے بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع نووروسیسک بندرگاہ پر یوکرینی ڈراؤنز کا حملہ

بحری ڈرونز کا تعین کرتے ہوئے  بحریہ کی بیرونی بندرگاہ کی حفاظت پر مامور روسی بحری جہازوں نے  انہیں تباہ کر دیا

2020164
روس کے بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع نووروسیسک بندرگاہ پر یوکرینی ڈراؤنز کا حملہ

روس کے بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع نووروسیسک بندرگاہ میں رات کے وقت دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ "اس علاقے کے بحری بیڑے پر دو ڈراونز کے ساتھ یوکرین کے حملے کو پسپا کر دیا گیا۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ بحری ڈرونز کا تعین کرتے ہوئے  بحریہ کی بیرونی بندرگاہ کی حفاظت پر مامور روسی بحری جہازوں نے  انہیں تباہ کر دیا۔

اگر اس حملے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ روس کی اہم تجارتی بندرگاہوں میں سے کسی ایک پر یوکرین کا پہلا حملہ ہو گا۔

کیسپین پائپ لائن کنسورشیم، جو Novorossiysk میں ٹینکروں پر تیل لوڈ کرتا ہے، نے اطلاع دی کہ بندرگاہ نے عارضی طور پر تمام جہازوں کی نقل و حرکت روک دی ہے۔

اعلان کیا گیا کہ اس وقت لنگر انداز ٹینکروں میں تیل کی لوڈنگ جاری ہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

بحیرہ اسود اور پڑوسی بندرگاہوں میں تنازعات اس وقت سے بڑھ گئے ہیں جب روس نے گزشتہ ماہ یوکرین کی بندرگاہوں سے محفوظ اناج کی برآمدات کی اجازت دینے والے معاہدے میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

روسی ڈرونز اور میزائلوں نے بحیرہ اسود میں یا اس کے آس پاس یوکرین کی متعدد بندرگاہوں اور اناج کی تنصیبات کو نشانہ بنایاتھا۔



متعللقہ خبریں