فرانس   کے نائجر میں اپنے سفارت خانے پر ہونے والے مظاہروں کے بعد  انخلاء کی کارروائی مکمل

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نائیجر میں فرانس کے انخلاء کا آپریشن آج  سے  مکمل ہو گیا ہے

2019902
فرانس   کے نائجر میں اپنے سفارت خانے پر ہونے والے مظاہروں کے بعد  انخلاء کی کارروائی مکمل

نائجر میں 26 جولائی کو فوجی جنتا  کے اقتدار پر قبضے  اور   فرانس   کے نائجر میں اپنے سفارت خانے پر ہونے والے مظاہروں کے بعد  انخلاء کی کارروائی مکمل کرلی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نائیجر میں فرانس کے انخلاء کا آپریشن آج  سے  مکمل ہو گیا ہے۔

پیرس انتظامیہ کے 577 شہریوں کے علاوہ جرمنی، برطانیہ  کینیڈا، جاپان اور برازیل سمیت متعدد غیر ملکی شہریوں سمیت 1079 افراد نائجر کے دارالحکومت نیامی سے فرانس منتقل ہوگئے ہیں۔

30 جولائی کو نیامی میں فرانسیسی سفارت خانے کے سامنے جمع ہونے والے ہزاروں مظاہرین نے سفارت خانے کو نشانہ بناتے ہوئے نقصان پہنچایا تھا۔

پیرس انتظامیہ نے اعلان کیا کہ 26 جولائی کو نائیجر میں فوجی بغاوت کے بعد اس نے اس ملک کے لیے ترقیاتی امداد اور بجٹ سپورٹ معطل کر دی ہے۔

نائجر میں، صدر محمد بازوم کو صدارتی گارڈ رجمنٹ کے عناصر نے 26 جولائی کو حراست میں لے لیا، اور اسی شام فوج نے اعلان کیا کہ انہوں نے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔

صدارتی گارڈ رجمنٹ کے کمانڈر جنرل عبدالرحمن چچیانی نے 28 جولائی کو نیشنل کونسل فار دی پروٹیکشن آف دی ہوم لینڈ (CNSP) جنتا کی قیادت سنبھالی اور عبوری حکومت کے سربراہ بن گئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں