یونان کے جزیرے کورفو کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

فائر بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کو لگنے والی آگ کے باعث 12 بستیوں کو خالی کرالیا گیا ہے

2015124
یونان کے جزیرے کورفو کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

یونان کے جزیرے کورفو کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

فائر بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کو لگنے والی آگ کے باعث 12 بستیوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔

خبر میں بتایا گیا کہ آگ سے متاثرہ علاقوں میں مقیم سیاحوں کو کاسیوپی گاؤں  سے منتقل کردیا گیا ہے۔

نارتھ کورفو کے میئر گیورگوس ماہیماریس نے یونانی ریاستی ایجنسی AMNA کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مشکل صورتحال ہے، آگ میگولاس کے علاقے میں پہلے گھروں تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کل شام پیلوپونیس کے شمال میں ایگیو قصبے کے قریب جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے کچھ بستیوں کو احتیاطی مقاصد کے لیے خالی کر دیا گیا ہے۔

حکام نے  بتایا ہے کہ  گزشتہ روز یونان میں 82 جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔



متعللقہ خبریں