روس کے میزائل حملے سے ٹنوں میں یوکرینی اناج ضائع

اوڈیسا کے علاقے میں زرعی اداروں میں سے ایک کے اناج کے گودام  کو نشانہ بنایا گیا

2014457
روس کے میزائل حملے سے ٹنوں میں یوکرینی اناج ضائع

یوکرین کے علاقے اوڈیسا میں روسی فوج کے میزائل حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں تو اس دوران آگ لگنے سے جل جانے والے ایک 100 ٹن مٹر اور 20 ٹن جو ضائع ہو گئے۔

اوڈیسا کے علاقائی ریاستی انتظامیہ کے سربراہ اولیگ کیپر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ روس نے صبح کے وقت اوڈیسا کے علاقے پر میزائل حملہ کیا۔

کیپر نے کہا کہ"بدقسمتی سے، اوڈیسا کے علاقے میں زرعی اداروں میں سے ایک کے اناج کے گودام  کو نشانہ بنایا گیا۔ دشمن نے 100 ٹن مٹر اور 20 ٹن جو کو تباہ کر دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔"

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ روس نے اوڈیسا کے علاقے میں بندرگاہوں کے بعد اب زرعی علاقوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، کیپر نے بتایا کہ حملے میں 200 مربع میٹر سے وسیع رقبے پر آگ بھڑک اٹھی۔



متعللقہ خبریں