ہم نے سب سے بڑا روسی جاسوس نیٹ ورک کا پتہ لگا لیا ہے: پولش وزیر دفاع

پولش وزیر دفاع ماریس بلا سزاک  نے سرکاری ریڈیو  سے گفتگو کے دوران  بتایا کہ  پولینڈ میں موجود روسی جاسوس نیٹ ورک کو پولش امور داخلہ کی مدد سے پکڑا گیا ہے

2014361
ہم نے سب سے بڑا روسی جاسوس نیٹ ورک کا پتہ لگا لیا ہے: پولش وزیر دفاع

 پولینڈ میں روسی خفیہ عسکری ایجنسی  کےلیے کام کرنے والا اب تک کا سب سے بڑا جاسوسی کا نیٹ ورک پکڑٰا  گیا ہے۔

 پولش وزیر دفاع ماریس بلا سزاک  نے سرکاری ریڈیو  سے گفتگو کے دوران  بتایا کہ  پولینڈ میں موجود روسی جاسوس نیٹ ورک کو پولش امور داخلہ کی مدد سے پکڑا گیا ہے۔

 بلاسزاک نے بتایا کہ  اس نیٹ ورک کے قیام کا مقصد پولینڈ کو عدم استحکام کا شکار بناتے ہوئے سابقہ روسی سلطنت کی پیش رفت کو ممکن  بنانا تھا جو کہ ایک خطرناک کاروائی تھی۔

 بلاسزاک نے  پولینڈ کے خلاف کسی قسم کے خطرے کے امکان پر کہا کہ  ہماری حفاظتی ایجنسیاں روسی اشتعال انگیزی کے خلاف مصروف ہیں، ویگنر گروپ کی بیلاروس میں موجودگی بھی ہمارے لیے خطرہ ہے جس کی وجہ سے ہماری قومی کمیٹی برائے سلامتی و دفاع نے تمام  ممکنہ خطرات پر غور شروع کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں