ہینگری نیٹو اور ترکیہ دونوں سے رابطے میں ہے: وزیر اعظم وکٹر اوربان

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مذاکرات کرنے والے اوربان نے سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے

2008517
ہینگری نیٹو اور ترکیہ دونوں سے رابطے میں ہے:  وزیر اعظم وکٹر اوربان

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا کہ وہ سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے   ہیں۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مذاکرات کرنے والے اوربان نے سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

اوربان نے کہا کہ ہم اس معاملے پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل (ہینس اسٹولٹن برگ) اور ترکیہ کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، ہم ضرورت  کے وقت ضرور مزاکرات کرتے ہیں تاکہ فیصلوں میں تاخیر سے  بچا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگری کی حکومت نے سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے مثبت فیصلہ کیا ہے اور اس ملک کی حمایت کرتی ہے، اوربان نے کہا کہ یہ فیصلہ ابھی تک پارلیمنٹ سے منظور نہیں ہوا ہے۔

سویڈن نے 18 مئی 2022 کو نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دی تھی ۔

ترکیہ نے دہشت گردوں کی حمایت کی وجہ سے سویڈن کی نیٹو رکنیت کو ویٹو کیا ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں