ہالینڈ نے مڈل اور ہائی اسکولوں میں سیل فون ممنوع کر دیئے

ہالینڈ نے مڈل اسکول اور ہائی اسکول  کی کلاسوں میں سیل فون، ٹیبلٹ اور ڈیجیٹل  گھڑیوں کا استعمال ممنوع کر دیا

2007203
ہالینڈ نے مڈل اور ہائی اسکولوں میں سیل فون ممنوع کر دیئے

ہالینڈ میں مڈل اسکول اور ہائی اسکول  کی کلاسوں میں سیل فون، ٹیبلٹ اور ڈیجیٹل  گھڑیوں کا استعمال ممنوع کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق ،  وزارتِ تعلیم، ثقافت اور سائنس کے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کئے گئے فیصلے کی رُو سے  مڈل اسکول اور ہائی اسکول کے کمرہ جماعتوں  میں سیل فون، ٹیبلٹ اور ڈیجیٹل گھڑیوں کا استعمال ممنوع کر دیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ فیصلہ، سیل فون  کے استعمال کی وجہ سے طالبعلموں کی تعلیم کی طرف توجہ  میں کمی  اور سیکھنے کی صلاحیت میں کمزوری  پیدا ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ فیصلہ ٹیبلٹ اور ڈیجیٹل گھڑیوں کا بھی احاطہ کرتا ہے"۔

بیان کے مطابق  وزیر تعلیم رابرٹ دیژگراف نے کہا ہے کہ "اگرچہ سیل  فونوں نے ہماری زندگی کے ہر شعبے کو اپنے اثر میں لے لیا ہے لیکن اس کے باوجود اسکول کی کلاسوں میں ان کی موجودگی  ضروری  نہیں ہے۔ تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ سیل فون طالبعلموں کی توجہ منتشر کرتے اور ان کی سیکھنے کی صلاحیت کو ضعیف کرتے ہیں۔ ہمیں ،اس صورتحال کے مقابل اپنے بچوں کی حفاظت کرنی چاہیے"۔

مزید کہا گیا ہے کہ "اب کمرہ جماعت میں ٹک ٹاک سے ویڈیو دیکھنے ، ایک دوسرے کو پیغام بھیجنے  یا پھر سنیپ چیٹ سے تصویریں شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تاہم یہ فیصلہ یونیورسٹیوں کا احاطہ نہیں کرتا"۔

بیان کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق اسکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور طالبعلموں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ فیصلہ یکم جنوری 2024 سے نافذ  ہو جائے گا اور 2023۔2024 کے تعلیمی سال کے آخر میں مطلوبہ کامیابی حاصل نہ ہونے کی صورت میں ضرورت پڑی تو اسے قانونی شکل دی جا سکتی ہے"۔



متعللقہ خبریں