نیٹو نے اسٹالٹن برگ کے فرائض کی مدت میں ایک دفعہ پھر اضافہ کر دیا

فیصلے کی رُو سے اسٹالٹن برگ یکم اکتوبر 2024 تک نیٹو  سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہیں گے: نیٹو

2006855
نیٹو نے اسٹالٹن برگ کے فرائض کی مدت میں ایک دفعہ پھر اضافہ کر دیا

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ کے فرائض منصبی  کی معیاد میں چوتھی دفعہ ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیٹو کے جاری کردہ بیان کے مطابق  اسٹالٹن برگ  کی ڈیوٹی مدت میں اضافے کے لئے رکن ممالک میں اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

سربراہانِ مملکت اس فیصلے کی منظوری، 11 تا 12 جولائی کو لتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیوس میں متوقع  ،نیٹو سربراہی اجلاس میں دیں گے۔

فیصلے کی رُو سے اسٹالٹن برگ یکم اکتوبر 2024 تک نیٹو  سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

فیصلے سے متعلق جاری کردہ بیان  میں اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ "نیٹو اتحادیوں کی طرف سے میرے فرائض کی مدت میں اضافے کا فیصلہ میرے لئے باعثِ فخر بات ہے"۔

واضح رہے کہ ژینز اسٹالٹن برگ یکم اکتوبر 2014 سے نیٹو سیکرٹری جنرل  کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس سے قبل ان کے فرائض کی مدت میں 3 دفعہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں