سربیا میں مسلح حملے میں 8 افراد لقمہ اجل

حملہ آور کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹروں اور ڈراونز  کی ہمراہی  میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

1982918
سربیا میں مسلح حملے میں 8 افراد لقمہ اجل

سربیا میں 9 افراد کے ہلاک ہونے والے اسکول پر حملے کے بعد مزید   ایک مسلح حملہ رونما ہوا ہے۔

دارالحکومت بلغراد کے جوار میں واقع  ملادینواچ  قصبے میں 21 سالہ   شخص نے  چلتی گاڑی سے  راہگیرو  ں پر فائرنگ کی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اس حملے میں 8 افراد ہلاک، 13 زخمی ہو گئے۔

حملہ آور  بعد میں جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا، متعلقہ علاقے کو پولیس  کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

حملہ آور کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹروں اور ڈراونز  کی ہمراہی  میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

سرب  وزیر داخلہ براتیسلاو گاسیچ نے  اس واقع کو "دہشت گرد" کاروائی  کے طور پر بیان کیا ہے۔

خیال رہے کہ انفرادی اسلحہ عام ہونے والے سربیا میں بدھ کے روز ایک 13 سالہ حملہ آور نے ایک اسکول پر دھاوا بول دیا تھا جس میں 8 طالب علم اور ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں