یوکرینی صدر کی کریمیائی ترکوں کے افطار پروگرام میں شرکت

یوکرین میں علاقائی سالمیت کے مسائل روس کے کریمیا سے  غیر قانونی الحاق سے شروع ہوئے، زیلنسکی

1971824
یوکرینی صدر کی کریمیائی ترکوں کے افطار پروگرام میں شرکت

یوکیرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی نے کیف  کے جوار میں واقع چائکی گاو  ں میں مقیم  اور "یکجہتی" کے نام سے منسجہتی" کے نام سءےنام سءے  کیف کےوب کریمیائی مسلمانوں  کے ایک  سنٹر میں افطار پروگرام میں شرکت کی۔

ترکیہ کے کیف میں سفیر  یاعمور احمد گل درے ، کریمین تاتار ترکوں کے رہنما اور یوکرین کے نائب مصطفیٰ کریم اولو، کریمین تاتار نیشنل اسمبلی کے اسپیکر رفعت چوباروف، مذہبی رہنماؤں اور یوکرین کے مسلمانوں نے اپنے یوکرین کے شہریوں کے افطار پروگرام  میں شرکت کی۔ روس ۔یوکرین جنگ میں اپنی جانو  ں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے یوکیرینی فوجیو ں کے لیے احترامً خاموشی اختیار کی گئی۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اپنی تقریر میں یاد دلایا کہ ان کے ملک میں جنگ جاری ہے اور کہا کہ یوکرین میں علاقائی سالمیت کے مسائل روس کے کریمیا سے  غیر قانونی الحاق سے شروع ہوئے۔

زیلنسکی  کا کہنا تھا کہ کریمیا کو قبضے سے نجات دلانے کے علاوہ اور کوئی دوسرا راستہ نہیں۔  نہ صرف یوکرین بلکہ پوری دنیا کے لیے کریمیا  کی قبضے کی نجات سے  ہٹ کر کوئی دوسرا متبادل نہیں۔

روس پر کریمیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ ہم کریمیا میں واپس جائیں گے اور پھر دنیا میں امن لوٹ آئے گا کیونکہ حملہ آور بھی شکست کھا  جائے گا۔

کریمیا کے تاتار ترکوں کے رہنما اور یوکرین کے نائب کریم اولو نے یوکرین میں جاری جنگ کے باوجود زیلنسکی کی افطار پروگرام میں شرکت پر  مسرت کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں