بوسنیا ہرزیگوینا میں ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے براہ راست نشریات کا اہتمام

بی ایچ آرٹی اور بوسنیائی امدادی تنظیم پوموزی کے تعاون سے پیش کردہ  پروگرام میں  سیاست دانو ں،  کاروباری حضرات،  فنون و کھیلوں  سے وابستہ نامور شخصیات   نے  شرکت کرتے ہوئے  عوام سے ٹیلی فون  کے ذریعے   امداد جمع کی

1961267
بوسنیا ہرزیگوینا میں ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے براہ راست نشریات کا اہتمام

بوسنیا ہرزیگوینا  ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کی میزبانی  میں 6 فروری  کو  ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلوں   سے متاثرہ افراد کے لیے  براہ راست نشریات   کے دوران امدادی مہم کا اہتمام کیا گیا۔

بی ایچ آرٹی اور بوسنیائی امدادی تنظیم پوموزی کے تعاون سے پیش کردہ  پروگرام میں  سیاست دانو ں،  کاروباری حضرات،  فنون و کھیلوں  سے وابستہ نامور شخصیات   نے  شرکت کرتے ہوئے  عوام سے ٹیلی فون  کے ذریعے   امداد جمع کی۔

زلزلہ زدگان کے لیے منعقدہ امدادی مہم   کے دائرہ کار میں 80 ہزار سے زائد  ٹیلی فون کالز  کی  گئیں اور ڈیڑہ لاکھ   یورو سے زائد کی امداد جمع کی گئی۔

پروگرام میں شرکت  کرنے والے بوسنیا ہرزیگوینا کی  صدارتی  کونسل کے بوسنیائی  ممبردینز بیکرووچ نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ  ترکیہ 2014 میں ہمارے ملک میں  سیلاب کی تباہ کاریوں کے برخلاف  ا مداد  بھیجنے والا پہلا ملک تھا۔

کونسل کے کروشین رکن زیلجکو کومسچ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا  کہ گزشتہ دنوں بھی بوسنیا ہرزیگوینا سے ترکیہ کو امداد  بھیجی گئی تھی، "بوسنیا اور ہرزیگووینا کے شہری ہونے کے ناطے مجھے آج رات اس پروگرام کے انقعاد پر فخر ہے۔"

براہ راست نشریات میں وزیر خارجہ الا مدین کوناکوچ، معروف تھیٹر اور فلمی اداکار، بوسنیائی، کروشین اور سرب مذہبی  پیشوا ، سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات ، میڈیا کے نمائندوں اور  فرموں کے کئی ایک  نمائندوں نے بھی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے عطیات دیے۔



متعللقہ خبریں