کیئف سے دھماکوں کی آوازیں،روسی فوج کی پیش قدمی

روس نے اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے جس کی وجہ سے یوکرین کے دارالحکومت سمیت دیگر شہروں سے شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں

1957025
کیئف سے دھماکوں کی آوازیں،روسی فوج کی پیش قدمی

  یوکرین کے دارالحکومت کیئف کے ناظم اعلی ویتالی کلیچکو نے بتایا ہے کہ  شہر سےدھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔

 کلیچکو نے ٹیلی گرام پر اپنے پیغام میں بتایا کہ دھماکوں کی یہ آوازیں خولوسیئف نامی علاقے سے سنی گئی ہیں  مزید تفصیلات بعد میں سامنے آئیں گی ۔

 دریں اثنا ،  خارکیف کے گورنر اولیگ  سینے گوبوف  نے  بھی بتایا  ہے کہ روسی فوج خارکیف شہر پر حملے کر رہی ہے ۔

 گورنر نے اپنے بیان میں بتایا کہ دشمن  نے ہمارے شہر پر 15 حملے  کیے ہیں اور یہاں کے حساس علاقے اُس کی زد میں ہیں۔

 اوڈیسہ شہر کے گورنر ماکسیم مارچینکو نے بھی ٹیلی گرام پر بتایا کہ  ایک  زوردار میزائل حملے سے علاقے میں توانائی کے گوداموں ،اڈوں  اور سول رہائیشوں کو نقصان پہنچا  لیکن انسانی ہلاکتوں  کی اطلاع نہیں ملی۔

 یوکرین کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں تک دھماکوں کی آوازیں سنی جاتی رہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں