ترک سفارت خانے کے قریب پی کےکے کا مظاہرہ،فینیش پولیس نے تفتیش شروع کردی

ہیلسینکی میں متعین ترک سفارت خانے نے بیان میں کہا ہے کہ  پولیس نے  گزشتہ اتوار کے روز سفارت خانے کی عمارت کے قریب ایک مظاہرے سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے

1953624
ترک سفارت خانے کے قریب پی کےکے کا مظاہرہ،فینیش پولیس نے تفتیش شروع کردی

 فینیش پولیس نے اواخر ہفتہ دہشت گرد تنظیم پی کےکے کے حامیوں  کی جانب سے ترک سفارت خانے کے قریب ایک مظاہرہ کرنے پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

 ہیلسینکی میں متعین ترک سفارت خانے نے بیان میں کہا ہے کہ  پولیس نے  گزشتہ اتوار کے روز سفارت خانے کی عمارت کے قریب ایک مظاہرے سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔

 فینیش پریس کے مطابق، پی کےکے کے حامیوں نے  26 فروری  کو ترک سفارت خانے کے قریب 20 کے قریب نقاب پوش افراد نے صدر ایردوان کی ایک تصویر کو آگ لگا دی تھی جس پر پولیس نے  انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی تھی ۔

 بتایا گیا ہے کہ پولیس نے دو فینیش اور چارغیر ملکیوں کواس سلسلے میں گرفتار کیا تھا جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں