روسی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے، صدر ولادیمر زیلنسکی

یوکرین۔ روس جنگ جاری  ہے تو دونباس میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں

1948514
روسی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے، صدر ولادیمر زیلنسکی

یوکیرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ روسی قوتو ں کو دونباس میں  غیر وسیع پیمانے کا جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

یوکرین۔ روس جنگ جاری  ہے تو دونباس میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

صدزیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی فوج کو غیر معمولی حد تک  جانی نقصان پہنچا ہے، حالات بہت پیچیدہ ہیں اور ہم جنگ  لڑ رہے ہیں۔ ہم   قبضہ کرنے والوں کو حزیمت سے دو چار کر رہے ہیں اور اس وقت روسی فوجوں کو بھاری نقصان  پہنچایا گیا ہے۔

یوکرین کے دونباس علاقے میں کئی ماہ سے جھڑپوں میں  تیزی آنے والے چند قصبوں کاحوالہ دینے والے یوکیرینی رہنما نے کہا کہ روس کو بہموت، وہلیدار، مارینکا اور کریمینا میں جتنا زیادہ  جانی نقصان پہنچے گا ، ہم اتنی ہی جلدی اس جنگ کو ختم کر سکتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں